ابنا: المصريون ويب سائٹ نے لکھا ہے کہ زخمي ہونےوالے مصري انقلابيوں نے کہا ہے کہ وہ وقتي طور پر بھي دھرنے کو نہيں ختم کريں گے- انہوں نے اعلان کيا کہ وہ اپنا احتجاجي دھرنا ہر حال ميں جاري رکھيں گے خواہ ان کي جان بھي چلي جائے -
مصر کے زخمي انقلابيوں نے ايک بار پھر مطالبہ کيا کہ اعلي فوجي کونسل جلد سے جلد اقتدار سے کنارہ کش ہوجائے-
ان کا کہنا ہے کہ مصر کي اعلي فوجي کونسل اپنے قومي فريضے کو انجام دے يعني وہ ملک کا دفاع کرے، اور ملک کا نظم و نسق چلانے کي ذمہ داري عوام کي منتخب حکومت کو سونپ دے - ان مصري انقلابيوں نے اسي طرح مصر کي عدليہ پر بھي الزام لگايا کہ وہ سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک کے مقدمے ميں سستي سے کام لے رہي ہے -
انقلابيوں کا کہنا ہے کہ حسني مبارک اور اس کي حکومت کے سابق عہديداروں کے ہاتھ مصري انقلابيوں کے خون سے رنگين ہيں اس لئے ان پر جلد سے جلد مقدمہ چلاکر انہيں ان کے کئے کي سزا دي جاني چاہئے -
مصري انقلابيوں نے مطالبہ کيا کہ جن انقلابيوں کو جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے ان کو فوري طور پر رہا کيا جائے - انہوں نے ساتھ ہي يہ بھي مطالبہ کيا کہ ملک کي وزارت داخلہ کو سابقہ حکومت کي باقيات سے پاک کيا جائے اور کسي انقلابي شخص کو ملک کا وزير داخلہ بنايا جائے -
ياد رہے کہ مصري وزارت داخلہ کي سيکورٹي فور نے دوہفتے قبل قاہرہ ميں شاہراہ محمود پر فائرنگ کرکے بياليس انقلابيوں کو جاں بحق کرديا تھا جو ملک ميں مصري فوج کي حکمراني کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے -
.........
/169